AdMakers

AdMakers
We make it.....

Wednesday, 13 May 2015

دولتالہ ٹاؤن کمیٹی بحال،سیاسی حلقوں میں ہلچل،بلدیاتی انتخابات کا نقشہ بھی تبدیل



دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ ٹاؤن کمیٹی بحال،سیاسی حلقوں میں ہلچل،تحریک انصاف کی تنقید،بلدیاتی انتخابات کا نقشہ بھی تبدیل،ردوبدل،جوڑ توڑ اور بھاگ دوڑ میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نازیہ پروین سدھن کی جانب سے دولتالہ ٹاؤن کمیٹی کو بحال کرنے کے اعلان پر دولتالہ کے سیاسی حلقوں میں شدید ہلچل پیدا ہو چکی ہے ، ٹاؤن کمیٹی بحال ہونے کے بعد مضافاتی آبادیاں ناٹہ ،نتھہ اور ڈونگی ملحقہ یونین کونسلوں میں ضم ہو جائیں گی اور ٹاؤن کمیٹی کی حدود دولتالہ شہر تک محدود ہو جائیں گی جس کے باعث دولتالہ کی سیاست میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے امکانات واضح ہوتے جا رہے ہیں،ٹاؤن کمیٹی کی بحالگی پر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف چوہدری ساجد محمود کا کہنا ہے کہ یونین کونسل دولتالہ کی تقسیم کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،دولتالہ کی داخلی آبادیوں نتھہ ،ناٹہ اور ڈونگی کو دوسری یونین کونسلوں میں ضم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،دولتالہ آبادی اور تجارتی لحاظ سے ایک بڑاقصبہ اور14یونین کونسلوں کا مرکز ہے اسے ٹاؤن کمیٹی بنانے کی بجائے تحصیل کا درجہ دیا جائے،ادھر مسلم لیگی حلقوں کے مطابق ٹاؤن کمیٹی بحال ہونے سے دولتالہ میں صفائی ،نکاسی آب سمیت دیگر مسائل کو آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے اور اس فیصلے سے دولتالہ کی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے ، ٹاؤن کمیٹی بننے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا میدان اور طرز انتخاب بھی اپنی ہیت تبدیل کر لے گا جس کے باعث دولتالہ کے بلدیاتی امیدواروں کی حکمت عملیاں بھی تبدیل کی جانب گامزن ہو چکی ہیں

Wednesday, 6 May 2015

دولتالہ میں پانی کا بحران اپنے عروج پر ،کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی واٹر سپلائی بھی ناکام


دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ میں پانی کا بحران اپنے عروج پر ،کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی واٹر سپلائی بھی ناکام،عوام پانی کی بوند بوند کو محتاج،پانی فروخت کرنے کا کاروبار عروج پر ،تفصیلات کے مطابق قصبہ دولتالہ میں پانی کی زیرزمین سطح گہری ہونے کے باعث طویل عرصہ سے پانی کی شدید کمی پائی جاتی ہے جس کو دور کرنے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے حال ہی میں واٹر سپلائی سکیم مکمل کی گئی مگر اپنی ابتداء میں ہی واٹرسپلائی سکیم دولتالہ ناکام ہو گئی جس کے باعث شہریوں میں مایوسی پھیل چکی ہے اور پانی کی شدید کمی کے باعث لوگوں کو پانی کے حصول کیلئے تگ ودو کرنا پڑتا ہے ،ادھر پانی کی کمی کے باعث دولتالہ میں پانی فروخت کرنے کا کاروبار بھی عروج پر پہنچ چکا ہے مگر اس کے باوجود بھی شہریوں میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی امر محال ہے ،عوامی حلقوں نے ممبران اسمبلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی سکیم دولتالہ میں موجود تعطل کو فوری طور پر دور کرکے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے 

Tuesday, 5 May 2015

گندم کی صفائی کے دوران خاتون تھریشر کی زد میں آکر جاں بحق



دولتالہ(نامہ نگار) گندم کی صفائی کے دوران خاتون تھریشر کی زد میں آکر جاں بحق،دوپٹہ تھریشر میں آنے کے باعث حادثہ رونما ہوا،خاتون موقع پر ہی جاں بحق،حادثے کے باعث علاقہ بھر میں سوگواریت پھیل گئی،واقعات کے مطابق نواحی گاؤں ناٹہ گجر مل کے رہائشی محمد سرفراز کا خاندان گندم کی فصل کو صاف کرنے کے کام کررہا تھا کہ اس دوران سرفراز کی اہلیہ جو کہ گندم صاف کرنے والے تھریشر کے قریب کھڑی تھی کا دوپٹہ ہوا چلنے کے باعث تھریشر میں آگیا جس کے باعث خاتون بھی ساتھ ہی لپیٹی گئی اور کچلے جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ،حادثہ دن11بجے کے قریب پیش آیا جبکہ شام کے اوقات میں مرحومہ کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا ،حادثے کی خبر عام ہونے پر علاقہ بھر میں سوگواریت کی فضاء قائم ہو گئی

Monday, 4 May 2015

دولتالہ کے ہونہار طالب علم محمد عمیر نے کیڈٹ کالج ججہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی


دولتالہ(نامہ نگار)دولتالہ کے ہونہار طالب علم محمد عمیر نے کیڈٹ کالج ججہ کی آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ،محمد عمیر گزشتہ تین سال سے کیڈٹ کالج میں ٹاپ پوزیشن ہولڈر ہیں ،انہوں نے اپنی گزشتہ جماعتوں چھٹی اور ساتویں میں بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کر رکھی ہے جس کے باعث انہیں کیڈٹ کالج ججہ کا ہونہار ترین طالب علم کہا جاتا ہے ،محمد عمیر دولتالہ کے معروف تاجر اور سماجی کارکن حاجی شمشاد احمد صراف کے صاحبزادے ہیں ،گزشتہ دنوں کیڈٹ کالج ججہ میں منعقد ہونے والی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں کالج کے سربراہ جنرل(ر) لہراسب خان نے محمد عمیر کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا،تقریب میں راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری،پنجاب کالج گوجرخان کے پرنسپل ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج دولتالہ کے پرنسپل پروفیسراکرام ،ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول دولتالہ صغیراحمد سمیت ماہرین تعلیم ،اساتذہ ،والدین اور طلباء کی ایک کثیر تعداد موجود تھی،تقریب سے کالج کے سربراہ جنرل لہراسب سمیت دیگر معززین نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمت و افادیت پر روشنی ڈالی ،طلباء کی
شاندار کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد پیش کی