دولتالہ میں پانی کا بحران اپنے عروج پر ،کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی واٹر سپلائی بھی ناکام
دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ میں پانی کا بحران اپنے عروج پر ،کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی واٹر سپلائی بھی ناکام،عوام پانی کی بوند بوند کو محتاج،پانی فروخت کرنے کا کاروبار عروج پر ،تفصیلات کے مطابق قصبہ دولتالہ میں پانی کی زیرزمین سطح گہری ہونے کے باعث طویل عرصہ سے پانی کی شدید کمی پائی جاتی ہے جس کو دور کرنے کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے حال ہی میں واٹر سپلائی سکیم مکمل کی گئی مگر اپنی ابتداء میں ہی واٹرسپلائی سکیم دولتالہ ناکام ہو گئی جس کے باعث شہریوں میں مایوسی پھیل چکی ہے اور پانی کی شدید کمی کے باعث لوگوں کو پانی کے حصول کیلئے تگ ودو کرنا پڑتا ہے ،ادھر پانی کی کمی کے باعث دولتالہ میں پانی فروخت کرنے کا کاروبار بھی عروج پر پہنچ چکا ہے مگر اس کے باوجود بھی شہریوں میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی امر محال ہے ،عوامی حلقوں نے ممبران اسمبلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی سکیم دولتالہ میں موجود تعطل کو فوری طور پر دور کرکے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے
No comments:
Post a Comment