AdMakers

AdMakers
We make it.....

Wednesday, 13 May 2015

دولتالہ ٹاؤن کمیٹی بحال،سیاسی حلقوں میں ہلچل،بلدیاتی انتخابات کا نقشہ بھی تبدیل



دولتالہ(نامہ نگار) دولتالہ ٹاؤن کمیٹی بحال،سیاسی حلقوں میں ہلچل،تحریک انصاف کی تنقید،بلدیاتی انتخابات کا نقشہ بھی تبدیل،ردوبدل،جوڑ توڑ اور بھاگ دوڑ میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ،ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نازیہ پروین سدھن کی جانب سے دولتالہ ٹاؤن کمیٹی کو بحال کرنے کے اعلان پر دولتالہ کے سیاسی حلقوں میں شدید ہلچل پیدا ہو چکی ہے ، ٹاؤن کمیٹی بحال ہونے کے بعد مضافاتی آبادیاں ناٹہ ،نتھہ اور ڈونگی ملحقہ یونین کونسلوں میں ضم ہو جائیں گی اور ٹاؤن کمیٹی کی حدود دولتالہ شہر تک محدود ہو جائیں گی جس کے باعث دولتالہ کی سیاست میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے امکانات واضح ہوتے جا رہے ہیں،ٹاؤن کمیٹی کی بحالگی پر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف چوہدری ساجد محمود کا کہنا ہے کہ یونین کونسل دولتالہ کی تقسیم کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،دولتالہ کی داخلی آبادیوں نتھہ ،ناٹہ اور ڈونگی کو دوسری یونین کونسلوں میں ضم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،دولتالہ آبادی اور تجارتی لحاظ سے ایک بڑاقصبہ اور14یونین کونسلوں کا مرکز ہے اسے ٹاؤن کمیٹی بنانے کی بجائے تحصیل کا درجہ دیا جائے،ادھر مسلم لیگی حلقوں کے مطابق ٹاؤن کمیٹی بحال ہونے سے دولتالہ میں صفائی ،نکاسی آب سمیت دیگر مسائل کو آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے اور اس فیصلے سے دولتالہ کی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے ، ٹاؤن کمیٹی بننے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا میدان اور طرز انتخاب بھی اپنی ہیت تبدیل کر لے گا جس کے باعث دولتالہ کے بلدیاتی امیدواروں کی حکمت عملیاں بھی تبدیل کی جانب گامزن ہو چکی ہیں

No comments:

Post a Comment